سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کی چند روز سے طبیعت ناساز تھی۔
شوکت خانم میموریل اسپتال میں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنا چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔
نوید عالم کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ والد ورلڈ چیمپئین ہیں، علاج میں مدد کی ضرورت ہے، تاہم اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل ہے۔
نوید عالم اولمپئین فورم پر بہت متحرک رہے ہیں اس فورم سے سابق کھلاڑیوں اور ہاکی سے متعلقہ افراد نے فنڈز اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں۔
نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم چین ہاکی ٹیم اور بنگلہ دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔