• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار قائد بے حرمتی، مریم نواز، کیپٹن صفدر کیخلاف درخواست مسترد


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز کے خلاف مزار قائد اعظم محمد علی جناح کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

مزار قائد مینجمنٹ بورڈ نے درخواست میں کہا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔

تازہ ترین