• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کی عزت نہ کرنے والے کو عزت نہیں دیں گے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو ووٹ کو عزت نہیں دے سکتا ہم اس کی عزت نہیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے سینئر نائب صدر نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ جو ووٹ کو عزت نہیں دے سکتا ہم اس کی عزت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بھی الیکشن چوری کیے جا رہے ہیں، جو کچھ ہورہاہے اس کے شواہد موجود ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں انتخابات چوری کرنے سے کشمیر کا موقف مضبوط ہوگا؟

انہوں نے دوران گفتگو ایل این جی بندش پر نیب اور وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ ان پر کیس ہے ایل این جی کی ضرورت نہیں تھی، دوسری طرف حکومت کی نااہلی سے صرف 6 دن ایل این جی بند ہونے سے ملک بیٹھ گیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے کشمیر الیکشن میں تقریر کےد وران حکومت اور ن لیگ پر تنقید کی تھی۔

تازہ ترین