سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بات چیت کا دعویٰ نیا نہیں۔
ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان میں مختلف عناصر کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا دعویٰ نیا نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت کے دور میں آغاز حقوق بلوچستان نے تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ ڈائیلاگ کیا تھا۔
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بلوچستان کامسئلہ محض مالی وسائل نہیں بلکہ صوبہ ترقیاتی منصوبوں پر اپنا اختیار چاہتا ہے۔