وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کے باعث 1300 ارب کا خسارہ ملا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا اظہار دپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری سے ملاقات میں کیا۔
عثمان بزدار نے کہاکہ نام نہاد گڈ گورننس نے صوبے میں 4 ہزار منصوبے ادھورے چھوڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سابق حکومت نے خزانہ خالی کر دیا تھا، 56 ارب روپے کے چیک باؤنس ہوئے۔