• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدخشاں میں افغان فورسز کا حملہ، طالبان کا بھاری جانی نقصان

افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں سیکیورٹی فورسز کے تازہ حملوں میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ بدخشاں سے اپنے مورچے چھوڑ کر تاجکستان بھاگنے والے 2300 افغان فوجی ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

صوبے بدخشاں میں سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان میں لڑائی جاری ہے۔ افغان حکام نے طالبان کے بھاری جانی نقصان کا دعویٰ کردیا۔

ترجمان گورنر بدخشاں کے مطابق تاجکستان بھاگنے والے 2300 افغان فوجی واپس آگئے۔ 

دریں اثنا امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 90 فیصد امریکی انخلا مکمل ہوگیا ہے اور 7 فوجی اڈوں کا باضابطہ کنٹرول افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

صوبے بدخشاں میں سیکیورٹی فورسز اورافغان طالبان میں لڑائی جاری ہے۔ افغان حکام نے طالبان کے بھاری جانی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

گورنر بدخشاں کے ترجمان کے مطابق تاجکستان بھاگنے والے دو ہزار 300 افغان فوجی ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

تازہ ترین