پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ زرداری اور پیپلزپارٹی کسی قسم کے حربے سے نہیں ڈرے، زرداری صاحب عدالت میں آئے ہیں احترام کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر نیئر بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہم اور ہماری جماعت کسی قسم کے حربے سے نہیں ڈرے۔
اس موقع پر نیئربخاری کا کہنا تھا کہ عدالت نے طلب کیا تو زرداری صاحب پیش ہوئے، زرداری صاحب کے ساتھ یہ سب 1990 ء سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بالکل تتر بتر نہیں ہے، ہم اس حکومت کے خلاف ہیں ، اس حکومت کو ہٹانا چاہتے ہیں۔
نیئربخاری نے آزادکشمیر الیکشن کمیشن سےگزارش کی کہ وہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے۔