دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کے 14 برس بعد اولاد کیلئے اسما رحمان نامی خاتون سے چُھپ کر شادی کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بھارتی ریاست حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی خاتون اسما صاحبہ سے دلیپ کمار نے 1981 میں شادی کی تھی۔
سماجی کارکن کے طور پر کام کرنے والی اسما رحمان اور دلیپ کمار کی ملاقات حیدرآباد میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ہوئی۔
دلیپ کمار نے اولاد کیلئے یہ شادی کی تھی تاہم یہ دوسری شادی زیادہ دیر تک نہیں چل سکی اور 1983 میں طلاق ہو گئی۔
دلیپ کمار کو ان کی دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نصیب نہیں ہوئی۔ اپنی سوانح عمری ’دلیپ کمار: سبسٹنس اینڈ دی شیڈو‘ میں اس بات کا انکشاف کیاگیا ہے کہ سن 1972 میں، ’سائرہ بانو امید سے تھیں، حمل کے آٹھویں ماہ کے بعد مسائل ہوئے اور ڈاکٹر بچے کو بچا نہ سکے، اور ہم اس کے بعد سے ہی خدا کی رضا میں راضی ہوگئے۔‘
دلیپ کمار نے اسما سے شادی کو اپنی زندگی کی سنگین غلطی بھی قرار دیا ہے۔