• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار اپنی محبت کامنی کوشل سے شادی کیوں نہ کرسکے؟


دلیپ کمار کی 44 برس میں سائرہ بانو سے شادی سے قبل پہلی محبت کامنی کوشل تھیں لیکن دونوں کے تعلقات شادی تک نہ پہنچ سکے۔

بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کی بھارتی اداکارہ کامنی کوشل سے محبت بالی وڈ فلم ’شہید‘ کے سیٹ پر پروان چڑھی۔

اداکارہ کامنی کے بھائی کی اس رشتے سے مخالفت کے باعث دونوں شادی نہ کرسکے جس کی خواہش دلیپ کمار اور کامنی دونوں کو ہی تھی۔

بعد ازاں کامنی کے بھائی کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ان دونوں کے آپس میں محبت کے جذبات ختم کرنے میں ناکامی کے بعد اس نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

کامنی کے حوالے سے کہا جاتا ہےکہ انہوں نے  اپنی مرحوم بہن کے بچوں کی دیکھ بھال اور پرورش کی خاطر ان کے شوہر سےشادی کرلی تھی اور وہ اس رشتے سے کسی صورت باہر نہیں آسکتی تھیں۔

تازہ ترین