پیپلز پارٹی اٹک کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک شاہان فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد راولپنڈی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔
سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان کے قتل کی مذمت کی ہے۔
ملک شاہان حاکمین پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حاکمین کے صاحبزادے تھے، ان پر جنازے سے واپسی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ملک شاہان حاکمین کو سر میں گولی لگی تھی، انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملک شاہان کو اٹک میں اتبدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد راولپنڈی منتقل کیا جارہا تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہان حاکمین راولپنڈی منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔
سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پارٹی اور قیادت ملک شاہان کے قتل پر غمزدہ ہے۔