• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار کے کیریئر کی بہترین فلمیں کونسی ہیں؟

بالی ووڈ نگری کے بے تاج بادشاہ دلیپ کمار کو ان کے مداحوں نے ہمیشہ ہی مختلف انداز میں دیکھا اور جس بھی فلم میں انھوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے اس کردار کو فلمی پردے ہمیشہ کے لیے امر کردیا۔ 

ویسے تو 6 دہائیوں پر مشتمل اپنے کیریئر میں دلیپ کمار نے 60 فلموں میں کام کیا، لیکن ان کی بہترین فلمیں 1950 کے سنہرے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔ 

علاوہ ازیں یہاں مداحوں میں مقبول ان کی فلموں کا تذکرہ کیا جارہا ہے جس کے کرداروں کو آج بھی یاد رکھا جاتا ہے۔


داغ: 


دلیپ کمار کی  یہ فلم سال 1952 میں ریلیز ہوئی، اسی فلم کی بدولت انھیں بہترین اداکاری کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ 


آزاد:


فلم آزاد سال 1955 میں ریلیز ہوئی، اس فلم میں دلیپ کمار نے ایسی اداکاری کی کہ فلم ناقدین کے منہ بند کردیے، انھیں فلم آزاد پر فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔  


دیوداس:


سال 1955 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ساراچندرا چتوپدھائے کے ناول پر مبنی تھی، اس میں دلیپ کمار نے ایک ٹریجک عاشق کا کردار ادا کیا۔ 

اس فلم میں دلیپ کمار کی اداکاری کو ان کے فنی کیریئر کی بہترین اداکاری کہا جاتا ہے، جبکہ اسی فلم کا جب ری میک بنا تو شاہ رخ خان نے دلیپ کمار کے ہی انداز میں اداکاری کی تھی۔ 

دیوداس میں دل کو چھولینے والی اداکاری کرنے پر دلیپ کمار کو تیسری مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ 


نیا دور: 


دلیپ کمار کی یہ فلم 1957 میں ریلیز ہوئی، یہی وہ فلم تھی جو انھیں شہرت کی بلندیوں تک لے گئی۔ 

فلم نیا دور نہ صرف کمرشل طور پر کامیاب رہی ہے بلکہ ناقدین کی جانب سے ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔ 

 انھیں اس فلم پر چوتھا بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ 


مدھومتی:


فلم دیوداس فلم ناقدین کے دلوں پر دلیپ کماری کے تو نقوش چھوڑ گئی تاہم فلم کمرشل سطح پر ناکام رہی۔ 

فلم پروڈیوسر بمل رائے کو اپنے کیریئر کو بچانے کے لیے ایک اچھی کہانی کا انتظار تھا جو انھیں مدھومتی سے ملی۔ 

سال 1958 میں ریلیز ہونے والی اس فلم سے دلیپ کمار کوئی ایوارڈ تو اپنے نام نہ کرسکے، تاہم فلم کمرشل سطح پر کامیاب رہی۔ 


مغلِ اعظم: 


فلم مغلِ اعظم سال 1960 میں ریلیز ہوئی تھی، یہی وہ فلم ہے جو نوجوان نسل میں بھی "شہزادہ سلیم" کے کردار کے بعد دلیپ کمار کی اصل پہچان بنی۔ 

فلم مغلِ اعظم نے ریلیز کے ساتھ ہی ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے تھے، فلم میں اداکاری پر دلیپ کمار کوئی ایوارڈ تو حاصل نہ کرسکے لیکن ناقدین کی جانب سے ان کی اس اداکاری کو بہترین جاتارہا ہے۔ 


شام اور رام: 


سال 1967 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں مداحوں نے دلیپ کمار کا مزاحیہ کردار نبھانے کا روپ پہلی مرتبہ دیکھا۔ 

اس فلم میں انھوں نے اپنے چہرے کے تاثرات کا زبردست استعمال کرتے ہوئے چارلی چیپلن جیسے تاثرات بکھیرے۔ 

دلیپ کمار نے اس فلم میں ڈبل کردار ادا کیا جبکہ انھیں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ 


شکتی: 


اس فلم میں پہلی مرتبہ مداحوں نے دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کو ایک ساتھ سلور اسکرین پر دیکھا۔ 

فلم کی ہدایتکار رمیش سپی نے کی تھی، اور اس فلم کو ہندی سنیما کی بہترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ 

اس فلم پر بھی دلیپ کمار کو بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین