لاہور، میانی(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومت کے بیانات کافی نہیں ،عملی اقدام کرنا ہونگے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف تحریک کو عوامی مسائل کے حل تک جاری رکھیں گے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیا سلسلہ شروع کرنا چاہ رہا ہے۔ بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ گھریلو تشددکا بل خاندانی نظام پر حملہ ہے ۔ غیر اسلامی قانون پاس کروانے پر حکومت عوام سے معافی مانگے۔ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور سودی معیشت ملک کے بڑے مسائل ہیں۔