ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان ڈویژن نے 7 سال بعد کورونا بحران کے باوجود مالی سال 2020، 21ء میں پنجاب حکومت کی جانب سے مقررہ ٹیکس اہداف کی 100 فیصد سے زائد ٹیکس وصولیاں کرکے نمایاں رہا ہے۔ ایکسائز حکام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ کے متعدد شعبہ جات کے لیئے مجموعی طور پر 1 ارب 83 کروڑ 66 لاکھ 5 ہزار روپے ٹیکس ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں ملتان ڈویژن نے 2 ارب 1 کروڑ 83 لاکھ 14 ہزار روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں ، پراپرٹی ٹیکس کی مد 91 کروڑ 20 لاکھ 81 ہزار کی وصولی ہوئی اور موٹر رجسٹریشن ٹیکس کی مد میں 1 ارب 4 کروڑ 25 لاکھ 61 ہزار روپے کی وصولی ہوئی ،رپورٹ کے مطابق ضلع ملتان کی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 65 کروڑ 93لاکھ 66 ہزار روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں، اسی طرح وہاڑی ڈسٹرکٹ نے 27 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار روپے،ڈسٹرکٹ خانیوال نے 19 کروڑ 64لاکھ 21ہزار روپے اور ڈسٹرکٹ لودھراں نے 8کروڑ 30لاکھ 61 ہزار روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں، دریں اثناء محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں بہتر کارکردگی کے حامل افسران و ملازمین کو ہیڈ کوارٹر لاہور میں ایک منعقدہ تقریب میں مدعو کرکے سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔