لاہور(نیوز رپورٹر)احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ اوررمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس پر کارروائی 16اگست تک ملتوی کر دی عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے، شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے بجلی کے منصوبے نواز شریف کی نگرانی میں لگائے شہباز شریف نے اپنی کارگردگی سے متعلق کتابچہ جج کو دے دیا اور کہا کہ بجلی کافی تھی اور سستی ترین تھی یہ حقیر خدمت ہے اور ہم نے قوم کی خدمت کی ہے فاضل عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کارگردگی سے متعلق رپورٹ نیب تفتیشی کو دی تھی جس پر شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ بالکل سارا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا تھا میں یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا عدالت نے کہا کہ آپکا بہت شکریہ جس کے بعد شہباز شریف عدالت سے روانہ ہو گئے۔