• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کی بیماری کے حوالے سے رپورٹس مسترد

سکھر (بیورورپورٹ ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی قید میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو این آئی سی وی ڈی میں رکھنے کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت اور این آئی سی وی ڈی کی جانب سے خورشید شاہ کی بیماری کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹس کو مسترد کردیا اور استفسار کیا کہ اسپتال کے ایک فلور کو سب جیل قرار دینے کی وجہ عدالت کو بتائی جائے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شفیع محمد چانڈیو نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ سینئر سٹیزن اور دل کے مریض ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ سہولت تو پھر ہر سینئر سٹیزن کو مہیا کی جائے، خورشید شاہ قومی اسمبلی کے اجلاس اٹینڈ کررہے ہیں اور سفر کررہے ہیں جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ ایمبولینس میں گئے اور میڈیکل عملہ بھی ان کے ساتھ گیا تھا جس پر پٹیشنر کے وکیل محمد علی شاہ نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ نے امراض قلب اسپتال کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اس موقع پر پٹیشنر کے وکیل نے عدالت میں اپنے دل کی اوپن سرجری کی رپورٹ بھی پیش کی اور بتایا کہ میری بھی اوپن سرجری ہوئی تھی مجھے ایک ہفتہ میں اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا مگر خورشید شاہ کو دو سال سے اسپتال میں رکھا ہوا ہے۔

تازہ ترین