• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر لاڑکانہ میں بوٹی مافیا کا راج، پرچہ واٹس ایپ پر دستیاب

سکھر لاڑکانہ میں بوٹی مافیا کا راج، پرچہ واٹس ایپ پر دستیاب


سندھ میں نویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، شہید بے نظیر تعلیمی بورڈ کا نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ امتحان سے پہلے آؤٹ ہوگیا، لاڑکانہ میں پیپر تقسیم ہوتے ہی واٹس ایپ پر آگیاجبکہ سکھر میں بھی مختلف امتحانی مراکز کے باہر بوٹی مافیا سرگرم رہی ۔

شہید بے نظیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں کلاس کا ریاضی کا پرچہ امتحان سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، طلبا واٹس ایپ گروپ کی مدد سے پرچہ حل کرتے رہے، مختلف امتحانی مراکز کے باہر بوٹی مافیا بھی سرگرم رہی۔

طلبا کے مطابق بوٹی مافیاواٹس ایپ کے ذریعہ حل شدہ پرچہ ایک سے 2 ہزار روپے میں فروخت کرتی رہی۔

لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ امتحان کے دوران تقسیم ہوتے ہی واٹس ایپ پر آگیا، مختلف امتحانی مراکز میں کھلم کھلا نقل کی جاتی رہی۔

سکھر بورڈ کے تحت امتحانی مراکز میں بھی نویں جماعت کا فزکس کا پرچہ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر کے شہر کے مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے کے دوران نقل کرتے ہوئے کئی امیدوار پکڑے گئے، امیدواروں سے موبائل فونزبھی برآمد ہوئے ہیں۔

تازہ ترین