• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مادھوری ڈکشٹ کی شگفتہ علی کیلئے 5 لاکھ کی امداد

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ اور ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی جانب سے بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ شگفتہ علی کو 5 لاکھ روپے کی امداد دی گئی ہے۔

اس ضمن میں اداکارہ شگفتہ علی کو بھارتی رئیلیٹی شو ’ڈانس دیوانے 3‘ میں بطورِ مہمان مدعو کیا گیا جس کی جج مادھوری ڈکشٹ ہیں۔

شو میں موجود تمام افراد نے شگفتہ علی کا شاندار استقبال کیا اور اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے شگفتہ علی نے اپنی زندگی کے تلخ حالات اور دُکھ بھری کہانی سُنائی۔

شگفتہ علی کی دُکھی داستتان سُن کر شو میں موجود تمام افراد سمیت مادھوری ڈکشٹ رنجیدہ ہوگئیں اور پھر مادھوری ڈکشٹ نے اپنی اور اپنی ٹیم کی جانب سے شگفتہ علی کو پانچ لاکھ روپے کی امداد دی۔

مادھوری ڈکشٹ کی جانب سے ملنے والی امداد پر شگفتہ علی نے اُن کا بہت شکریہ ادا کیا اور کچھ بھی کہنے سے قاصر رہیں۔

یاد رہے کہ شگفتہ علی بیماری اور بیروزگاری کے باعث سخت مالی مشکلات کا شکار تھیں اور ان کے پاس روز مرہ اخراجات کے لیے بھی رقم ختم ہونے کو تھی۔ 

تازہ ترین