1۔ مٹی میں سے نکلی گوری
سر پر ہے پتوں کی بوری
2۔ دیکھی ہے اک ایسی رانی
کھائے ہوا اور پیے وہ پانی
جو بھی اس کے آگے آئے
مار کےچیخ وہ اسے ڈرائے۔
3۔ ہاتھ میں ہے اس کے ہتھیار
جیسے خنجر یا تلوار
آپ نے جب گردن کو جھکایا
اُس نے آپ پہ رحم ہی کھایا
4۔ پانی نیچے سے لے کر آتا ہے
ہانپ جاتا ہے کانپ جاتا ہے
پانی لیتا ہے جب کوئی اس سے
شور کرتا ہے غل مچاتا ہے
جواب پہیلی:۔1۔ مولی 2۔ موٹر کار 3۔ نائی 4۔ پانی کا پمپ