وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو ایک ارب روپے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔
نوٹس کے مطابق رنگ روڈ منصوبے کی رپورٹ میں زلفی بخاری کو ملوث کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ میں بغیر ثبوت زلفی بخاری پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا۔
رنگ روڈ منصوبے پر کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے رپورٹ تیار کی تھی جبکہ انکوائری کمیٹی کے دو ممبران نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔