• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ راولپنڈی کی حدود میں میگا ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ راولپنڈی کی حدود میں میگا ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دے دی گئی جن میں 6نئے ٹیوب ویلز،6 فلٹریشن پلانٹس،جدید سہولیات سے آراستہ بڑی ڈسپنسری،اسٹیٹ آف دی آرٹ نیا جدید تفریحی پارک،انڈر گرائونڈ واٹر ٹینکس اور گلیوں اور نالیوں کی تعمیر سمیت سٹریٹ لائیٹس کے 7 میگا پراجیکٹس شامل ہیں جن پر 50کرور روپے لاگت آئے گی۔ان پراجیکٹس کے لیئے فنڈز بھی ریلیز کر دیئے گئے۔ٹیوب ویلز اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ۔جھنڈا چیچی میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بنایا جائے گا جس پر 2 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔تما م پراجیکٹس کی تکمیل 3 ماہ سے 1 سال کے اندر مکمل کی جائے گی اور یہ پراجیکٹ صوبائی اسمبلی کے حلقہ کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے وارڈ 1 سے 6 میں مکمل کئے جائیں گے۔چکلالہ کینٹ کے تمام وارڈوں میں نئے ٹیوب ویل لگنے سے چکلالہ کینٹ میں پانی کے بحران کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں قبرستانوں کی چار دیواری پختہ، جنازہ گاہ بھی تعمیر کی جائے گی۔
تازہ ترین