کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے امرائے اضلاع اور جنرل سیکرٹریزکا ایک روزہ اجلاس آج 10جولائی کو صبح ساڑھے دس بجے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں طلب کیا ہے جس میں امرائے اضلاع نو ماہ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت وفیصلے ہوں گے جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ نےبروقت شرکت کی استدعاکی ہے۔