پشاور (جنگ نیوز) رکن صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان نے کہاہے کہ پشاور کے تمام ٹیوب ویلوں کے پانی کا تجزیہ کرایاجائیگا اور آلودہ پانی والے ٹیوب ویلوں پر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائینگے ʼ اس کے علاوہ پشاور بھر کے پانی کے زنگ آلود اور پرانے پائپوں کی تبدیلی کام شروع کردیا ہے اسکی جگہ ماحول دوست اور سو سال تک کی گارنٹی والےHD پائپ لگائے جائینگے جبکہ گرمی کے موسم میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طور پر شہر سے گزرنے والے تاریخی شاہی کھٹہ کی صفائی کی جائیگی ʼ اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے سو فیصد فنڈز کی فوری ریلیز کی درخواست کی گئی ہے اور انشا اللہ جلد ہی فنڈز موصول ہوتے ہی کام کا آغاز کردیاجائیگا۔