• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹ پر ٹک جاتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا، حسن علی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ بیک ٹو بیک میچز ہار گئے افسوس ہے، وکٹ پر ٹک جاتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا۔

میچ کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ کوشش کی تھی کہ جارحانہ انداز اپنا کر انگلینڈ کو بیک فٹ پر لے جاؤں۔ 300 رنز آج کل کا اسکور ہے، ہم نے پھر بھی انگلینڈ کو کم اسکور پر روکا۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ یونٹ نے اچھا پرفارم کیا، بیٹسمین ٹھیک طرح پرفارم نہیں کرسکے، ہماری زیادہ کرکٹ ایشیا میں ہوئی، پی ایس ایل بھی یو اے ای میں کھیلی، مختلف کنڈیشنز کی وجہ سے ہماری بیٹنگ کو یہاں مشکلات پیش آئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لارڈز میں پانچ وکٹ لینا اعزاز کی بات ہے۔

لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں حسن علی نے 51 رنز کی عوض انگلینڈ کے 5 شکار کیے تھے اور 17 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ 

تازہ ترین