• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق رئیسانی کے گھر سے 65کروڑ روپے بر آمد ہوئے،نیب

Nab Recovers Rs650m From Balochistan Finance Secretarys Residence

بلوچستان کے معطل سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے 65کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد رقم بر آمد ہوئی ہے۔یہ پیسہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونا تھا، ایک ارب پچیس کروڑ روپے میں سے زیادہ تررقم مچھ اورمنگوچرکے دوحلقوں میں تقسیم کی جارہی تھی۔

ڈی جی نیب بلوچستان نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ فنڈز کےجائزے کے دوران کرپشن کا انکشاف ہوا، یہ کسی اکیلے فرد کا کام نہیںہوسکتا جوبھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

ڈی جی نیب نے بتایا کہ ان کے گھر سے 5کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے پرائز بانڈز بھی برآمد کیے گئےہیں۔بینک اکائونٹس میں رقم نہ رکھنے کا مقصد اپنے آپ کو چھپاناہوسکتا ہے۔

تازہ ترین