• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جنازے میں کالعدم تنظیم کے نام کے جھنڈے لہرائے گئے

پشاور(نمائندہ جنگ )پشاور کے علا قے بو ر ڈ بازار میں را ت گئے جنا زے کےدوران کالعدم تنظیم کے نام کے جھنڈے لہرا ئے گئے اور کالعدم تنظیم کے حق میں نعرے لگائے گئے جسکی ویڈیو سو شل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی کالعدم تنظیم کے نام کے جھنڈے لہرا نے سے نئی بحث چڑھ گئی ۔ دوسری جانب ایس ایس پی آ پریشن پشاور نے مو قف اختیار کیا ہے کہ جھنڈے لہرا نے اور کالعدم تنظیم کے حق میں نعرے لگانے والو ں کی پہچا ن کر نے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے بہت جلد حقائق سا منے آ ئینگے ۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے در میا نی شب کو ایک شخص کی میت کے جنا زہ کے دوران ریلی نکالی گئی اور جنا زہ میں شریک لوگو ں نے موٹر سا ئیکلو ں اور گاڑیو ں پر جھنڈے لگا کر ریلی کی شکل میں ریگی جنازہ گاہ پہنچے۔میت کو لے جاتے اور جنا زہ گاہ میں کالعد م تنظیم کے جھنڈے لہرا ئے گئے اور انکے حق میں نعرےبازی بھی کی گئی جسکی ویڈیو سو شل میڈیا پر وا ئرل ہو گئی۔

تازہ ترین