• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ حکومتوں نے بڑھتی آبادی پر کوئی توجہ نہیں دی: فردوس عاشق

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے بڑھتی آبادی جیسے اہم معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافے کاباعث بن رہا ہے، بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی توجہ کے منتظر ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کا معیارِ زندگی بہتر کیا جا سکتا ہے، ہر شہری تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔

تازہ ترین