• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندھار میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث بھارتی قونصل خانہ بند


سیکیورٹی صورتحال کے باعث قندھار میں بھارتی قونصلیٹ بند کردیا گیا ہے۔

افغانستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھارتی سفارتکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، جس کے بعد بھارتی قونصل خانے کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

افغان طالبان کی جانب سے قندھار کے اطراف پیش قدمی بھی جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے جمعہ کو قندھار کے اطراف مختلف چیک پوسٹس پر قبضہ کرلیا۔

صوبے میں افغان طالبان پہلے ہی بڑے علاقے پر کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کو قندھار کے اطراف طالبان کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

تازہ ترین