• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی، بھارت کی پریشانی بڑھ گئی


افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث  بھارت کی پریشانی بڑھ گئی ہے، افغانستان سے بھارتی سفارتکاروں کا انخلا جاری ہے، جس کی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کردی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی عملے اور مبینہ را ایجنٹوں کو نکالنے کے لیے آئے جہاز میں افغان فوج کے لیے اسلحہ بھی لایا گیا۔

 بھارت کی جانب سے ایک طرف طالبان سے مزاکرات جبکہ دوسری طرف افغان فوج کو اسلحہ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس پر تجزیہ کاروں نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کے سی17 کارگو طیاروں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر بھارتی جہازوں سے سامان اتارتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین