• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے شاہ محمود تاجکستان روانہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دوشنبے میں ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کنٹکٹ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور افغان امن عمل، تیزی سے بدلتی ہوئی خطے کی صورتحال اور علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان، افغانستان، روس اور چین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی روابط کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین