• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کی ایک اور ڈانس ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک اور ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں معروف ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کی فیملی میں ایک شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔


شادی کی تقریب میں مہوش حیات، سلطانہ صدیقی اور کبریٰ خان سمیت کئی اداکاروں نے ڈانس کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

انہی ویڈیوز میں ایک ویڈیو سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں کبریٰ خان کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھے جاسکتا ہے۔

بشریٰ انصاری کی ڈانس کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اُن پر شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری کی اذان سمیع کے ساتھ شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ناقدین کی تنقید سے تنگ آکر بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ میں گزشتہ 3 ماہ سے شدید غم میں مبتلا ہوں، اور شاید یہ غم ہماری آخری سانسوں تک ہمارے ساتھ رہے گا۔

بشریٰ انصاری نے کہا تھ کہ گزشتہ دنوں فیملی کی ڈھولکی میں مجھ سے میرے دوستوں نے اصرار کیا کہ میں اب اس دُکھ اور غم سے نکلوں، سلطانہ صدیقی میری رہنما اور ماں کا درجہ رکھتی ہیں لہذا ان کی خوشی میں شامل ہونے کیلئے اور ڈھولکی میں اپنی موجودگی ظاہر کرنے کے لیے 2 منٹ اذان سمیع کیساتھ ڈانس کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے پر لوگوں نے جو تنازع کھڑا کیا ہے اس نے مجھے شدید رنجیدہ کردیا ہے، ہمارے معاشرے میں ایسا کیوں سوچا جاتا ہے کہ ایک خاتون 50 برس کی ہوگئی ہے تو وہ اپنے دل کی نہیں سُن سکتی، جو اس کا دل چاہتا ہے وہ نہیں کرسکتی۔

تازہ ترین