سمندر کی تہہ سے خزانے تلاش کرنے والے مچھیروں نے 1997 میں سمندر برد ہونے والے لاکھوں لیگو کے ٹکڑے تلاش کرنے کےلیے خود کو وقف کرتے ہوئے اس سال سیکڑوں لیگو پیسز ڈھونڈ نکالے جس میں ایک لیگو شارک بھی شامل ہے۔
لیگو لاسٹ ایٹ سی پروجیکٹ دراصل انگلینڈ کے ساحل پر کھڑا ٹوکیو ایکسپریس کارگو شپ کو 13 فروری 1997 کو ایک بڑی سمندری لہر اپنے ساتھ بہا کر لے گئی تھی اس میں 62 شپنگ کنٹینرز شامل تھے جو سمندر برد ہوگئے تھے۔
ان ٹکڑوں کی تلاش کے لیے وقف پروجیکٹ نے اس سال ان ٹکڑوں کو دریافت کیا ہے۔ ان ڈوبنے والے کنٹینرز میں سے ایک میں 4,756,940 لیگو پیسز لوڈ تھے۔
اس حوالے سے لیگو لاسٹ ایٹ سی کے بانی ٹریسی ولیمز نے کہا کہ سیکڑوں کھوجانے والے لیگو ٹوائز 2024 کے دوران مل گئے جن میں ایک لیگو شارک بھی دوبارہ دریافت کیا گیا ہے۔
پلے ماؤتھ، انگلینڈ کے 35 سالہ مچھیرے رچرڈز ویسٹ نے اپنے ایک جال میں اس شارک کو پایا۔
ٹریسی ولیمز نے کہا یہ شارک شپمنٹ میں موجود 51,800 کھو جانے والی اشیا میں شامل تھی جو اب واپس مل گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں میں سمندر میں موجود پلاسٹک کے مسائل پر شعور اجاگر کرنا ہے کہ کیا چیز ڈوبی ہیں اور یہ سمندر کو کس طرح نقصان پہنچاتے ہیں۔