• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے پر پمز اور پولی کلینک اسپتال کے عملے کا احتجاج

کورونا رسک الاؤنس نہ ملنے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اور پولی کلینک اسپتال کے عملے کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

احتجاج میں پمز اور پولی کلینک اسپتال کی نرسز، ڈاکٹرز پیرامیڈکس اور نان گزیٹڈ اسٹاف شامل ہیں۔

دوسری جانب احتجاج کے باعث او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ماظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کورونا رسک الاؤنس صوبوں کی طرز کا دیا جائے، کورونا رسک الاؤنس ماہانہ بنیاد پر اسپتال کے عملے کو دیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ احتجاج اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور احتجاج کے دوران اوپی ڈی سروس معطل رہے گی۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ تین گھنٹے کے لیے کورونا ویکسینیشن سینٹر بھی بند رہے گا۔

تازہ ترین