سکھر(بیور ورپورٹ) سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ جب تک کرپٹ سیاستدانوں، ٹھیکیداروں اور شہر کو تباہ کرنیوالوں کا احتساب کرکے شہر کو اس کا جائز مقام نہیں دیا جاتا، ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی، سکھر ڈیولپمنٹ الائنس کی جدوجہد کے نتیجے میں گھنٹہ گھر، سول اسپتال ودیگر نجی اسپتالوں اور بندر روڈ سمیت شہر بھر سے غیر قانونی پارکنگ ایریاز اور جبری فیس وصولی کا خاتمہ ممکن ہواجس پر ایس ڈی اے میں شامل تمام جماعتوں کے رہنما مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وہ گھنٹہ گھر پر پارکنگ ایریا کے خاتمے کے بعد رشنا سینٹر ٹریڈایسوسی ایشن کے صدر منیر میمن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر غلام مصطفیٰ پھلپوٹو، ڈاکٹر سعیدا عوان، پرویز چنہ، عبدالجبار،اصلاح الدین، حاجی عمر،عبدالستار راجپوت،حبیب ناصر و دیگر موجود تھے۔