وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی جنوبی پنجاب کے عوام کا پورا حق ہے، حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا یہ بنیادی حق واپس کیا ہے۔
عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے، جنوبی پنجاب کے لیے 189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس فائنل ہوچکے، جلد نوٹیفائی کردیں گے۔