• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1201 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 2661 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید