• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون بارشیں، عثمان بزدار کا واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مون سون بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں سیاہ بادلوں کے ڈیرے ہیں، تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔

بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کمشنر لاہور نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور ڈسپوزل اسٹیشنز پر اسٹاف دگنا رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

عثمان بزدار نے بھی مون سون بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایاجائے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

تازہ ترین