جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی۔
ایف بی آر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ایف بی آر کو سنے بغیر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا فیصلہ دیا گیا۔
اس میں کہا گیا کہ سرینا عیسیٰ لندن کی تین جائیدادوں کی وضاحت نہیں کر سکیں، سرینا عیسیٰ ایف بی آر کے نوٹسز کے باوجود رقوم کی بیرون ملک منتقلی پر وضاحت نہیں دے سکیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔
اس میں استدعا کی گئی کہ ہماری اپیل کو پہلی نظر ثانی اپیل کے طور پر سماعت کے لیے منظور کیا جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کیے جائیں۔