• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلال فوڈ اتھارٹی کیخلاف ڈیرہ کی مختلف تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی) مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر ڈیرہ کی دیگر تاجر تنظیموں ، تاجر اتحاد اور تاجر ایکشن کمیٹی کا مشترکہ ہنگامی اجلاس مورٹھیہ ہاؤس محلہ وکیلانوالہ میں زیر صدارت صدر راجہ اختر علی ہوا جس میں سہیل احمد اعظمی، حامد علی رحمانی، کریم خان وزیر، شریف چوہان، حاجی محمد رمضان، چوہدری جمیل احمد، شریف چوہان، ایوب ایوبی،چوہدری شفیق، خالد ناز، حاجی محمد نواز، چوہدری جاوید اختر، راجہ شوکت علی، حاجی صلاح الدین، چوہدری بلال اور چوہدری عمر نے خطاب کرتے ہوئے حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی جانب سے تاجروں پر آئے روز بھاری جرمانے عائد کرنے اور لائسنس فیس سمیت لائسنس رینیو فیس میں کئی گنا اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

تازہ ترین