کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری ضمانت کے حکم پر تفصیلی فیصلہ آگیا ہے۔ ہائیکورٹ کے الفاظ میں واضح ہے کہ یہ تمام کیسز جھوٹے ہیں۔ آج حکومت کے لوگ صفائیاں پیش کررہے ہیں۔ 3 سال سے کرپشن کا بتایا جارہا ہے۔ لیکن حقیقت میں سب جھوٹ ہے۔ ایک ہفتے میں تین ججمنٹ آئی ہیں اس کوپڑھ لیں۔