کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) کوئٹہ پولیس نے ڈی ایچ اے کی جعلی فائلیں فروخت کرنے والے فراڈی کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے حکام نے سٹی تھانہ کوئٹہ میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ شیخ محسن نامی شخص ڈی ایچ اے کی جعلی فائلیں بنا کر شہریوں سے فراڈ کر کےبھاری رقم بٹور رہا ہے جس کے باعث ڈی ایچ اے کی بدنامی ہو رہی ہے۔