• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپالی سپریم کورٹ، اسمبلی بحال، اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم بنانے کا حکم

کھٹمنڈو (اے ایف پی، جنگ نیوز) نیپال کی اعلیٰ عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کرکے معزول پارلیمنٹ کو بحال کردیا، نیپال مزید سیاسی عدم استحکام میں گھر گیا ہے، عدالت کے آئینی بنچ نے پیر کو فیصلہ دیا کہ دو دن میں اپوزیشن لیڈر شیر بہادر دیوبہ کو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز کیا جائے اور ایوان زیریں کا اجلاس سات دن میں طلب کیا جائے، عدالت کے حکم پر شیر بہادر دیوبہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی اور ان کی جماعت کے سینئر رہنمائوں کے درمیان آپس میں لڑائی چل رہی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پارلیمنٹ کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ وزیراعظم اولی نے پہلی بار گزشتہ برس دسمبر میں پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی تاہم اس کے بعد سپریم کورٹ نے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ بحال کردیا تھا۔ اس کے بعد 69 سالہ نیپالی وزیراعظم پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تاہم اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد عدالت نے انہیں دوبارہ بحال کردیا۔ اولی نے دوبارہ مئی میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

تازہ ترین