اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر توانائی حماد اظہر سے گزشتہ روز ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے توانائی کے شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ ایرانی سفیر نے اس موقع پر کہا ایران پاکستان کو مزید بجلی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
بجلی فراہمی کے سلسلے میں انفراسٹرکچر تعمیر کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی بجلی فراہمی منصوبے کے جلد آغاز کیلئے متعلقہ اداروں میں قریبی روابط کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرحماد اظہر نے ایران کی جانب سے بلوچستان کے بعض حصوں کو بجلی فراہمی کی اہمیت اجاگر کی۔