راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) نے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں سے متعلق پیشن گوئی پر رین ایمرجنسی نافذ کر کےملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ نالہ لئی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واسا کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ میں خود بھی فیلڈ میں رہوں گا ، کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔