• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈاکو راج، محافظ خود لٹ گئے، ڈاکوؤں نے پولیس افسر سمیت تین گھر لوٹ لیے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں ڈاکو راج ،محافظ خود لٹ گئے۔ایک ہی رات میں ڈی ایس پی سمیت 3 گھر لوٹ لیے گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے واپڈا ٹاؤن فیز 1 میں واقع ڈی ایس پی حسن رضا کھاکھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی شاپنگ کرنے کے لیے نکلے واپس آئے تو گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا۔ جانچ پڑتال کی تو گھر سے 6 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات مسروقہ پائے گئے۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے تالے کاٹ کر واردات کی گئی۔دریں اثناء واپڈا ٹاؤن سی اور بی بلاک میں دو گھروں میں بھی اسی گروہ نے تالے کاٹ کر لاکھوں کا سامان اور نقدی لے اڑے۔ گلگشت ڈویژن کی خراب کارکردگی پر سی پی او نے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔دیگروارداتوں میں شہری نقدی،موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے اڈا بند بوسن محمد وارث سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی25ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے بہادر پور چوک زریاب علی سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے،تھانہ قطب پورکے علاقے چونگی نمبر21شاہد سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی7ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ الپہ کے علاقے عاشق چوک محمد یوسف سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی40ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔
تازہ ترین