• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم سی کالا قانون پی ایم ڈی سی کو بحال کیا جائے ،اسلامی جمعیت طلبہ پشاور

پشاور(لیڈی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام نیشنل لائسنسنگ امتحان اور پی ایم سی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم سی اپنے ظالمانہ فیصلے واپس لے اور پی ایم سی کو تحلیل کر کے پی ایم ڈی سی کو بحال کیا جائے بصور دیگر احتجاج غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا احتجاجی کیمپ میں میڈیکل کالجز کے طلبہ نے ناظم میڈیکل کالجز دانیال یوسفزئی کے قیادت میں شرکت کی۔ اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی احتجاجی کیمپ کی قیادت محمد کاشف حسن زیب اور دیگر عہدیداران نے کی جبکہ کیمپ میں ناظم اسلامی اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کلیم اللہ نے بھی شرکت کی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختون خوا کلیم اللہ نیخطاب میں کہا کہ پی ایم ڈی سی ایک غیر قانونی کمیشن ہے اسکو فلفور تحلیل کیا جائے ،ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کا استحصال بند کیا جائے ۔
تازہ ترین