• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان کا علی امین گنڈاپور کو جواب


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے والے شہید بھٹو پر پی ٹی آئی کی تنقید گِری ہوئی حرکت ہے۔

وفاقی وزير علی امین گنڈاپور کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ووٹوں کے سوداگر غیر سنجیدہ لوگ مسئلہ کشمیر کا ستیا ناس کررہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذمے دار کشمیر الیکشن چوری کرنے کےلیے میدان میں اُترچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بد زبانی، بد گوئی، بد کلامی اور بد تہذیبی سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے اخلاقیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کی تھی۔

آزاد کشمیر میں تقریر کے دوران ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیا تھا۔

تازہ ترین