کوئٹہ کے اطراف میں زرغون ماؤنٹین رینج میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کی شکل میں پانی حنّا جھیل پہنچنا شروع ہوگیا۔
خیال رہے کہ بلوچستان کی حنّا جھیل کچھ عرصے قبل خشک ہوچکی تھی۔
دوسری جانب بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے کم دباؤ کے باعث حب، خضدار قلات، پنجگور، سبی، بولان اور موسیٰ خیل میں بارشیں ہوئی۔
بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پنجگور کے علاقے سری کوران میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
حالیہ بارشوں سے صوبے کے کئی علاقون میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔