• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس جمال مندوخیل کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی سفارش کردی گئی ہے جبکہ انکی جگہ پر سینئر ترین جج جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کا معاملہ موخر کردیا گیا ہے۔ منگل کے روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمدکی زیرصدارت ہوا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک بار لمبا وقفہ بھی ہوا ،یاد رہے کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سندھ ہائیکورٹ کے سینیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر آنے والے جج، جسٹس محمد علی مظہر کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کیلئے زیر غور لانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھااور منگل کے روز احتجاجاً ملک بھر میں ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ،جس پر منگل کے روز سپریم کورٹ ،اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں جزوی ہڑتال کی گئی۔

تازہ ترین