اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ بلاول بھٹوکے پاس آزاد کشمیرمیں امیدوارہی پورے نہیں‘مریم نواز سیر پر آئی ہوئی ہیں ۔منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات تحریک انصاف کے لیے بہتر ہوں گے‘ بلاول بھٹو مایوس ہوکر امریکا چلے گئے ہیں‘ان کے پاس امیدوار بھی نہیں‘مریم نواز نے خود کہا کہ وہ انتخابی مہم کیلئے نہیں کشمیر کی سیر کرنے آئی ہیں ان کی سیر مکمل ہوگئی‘اب یہ دونوں گھر پر بیٹھیں گے اور اپنے والدین کے کمائے ہوئے پیسوں پر عیش کریں گے۔