سکھر(بیور ورپورٹ، جنگ نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جذ با تی ہو گئے، انہیں سیاست دان دہشتگرد نظر آ تے ہیں، بلوچستان میں حکومت کے فنانس سیکریٹری کے گھر سے اتنا پیسہ نکلنا حیرت کی بات ہے، جلد پتہ چل جائے گا کہ یہ پیسا کس کا تھا، کہاں سے آیا ، نہ وہ اتنا کما تا اور نہ ہی بے سکون ہوتا ، جلد پتہ چل جا ئے گا کہ ان کا اصل مالک کون ہے،پانامالیکس کے معاملے پر میں نے متعدد مرتبہ میاں نواز شریف کو کہا ہے کہ وہ عجلت میں فیصلہ نہ کریں اور اپوزیشن کے خلاف جارحانہ انداز نہ اپنائیں بلکہ اسمبلی میں آکر اس کی وضاحت کریں ، میاں صاحب یاد رکھیں یہ کرسی اتنی مضبوط نہیں جس کے بھروسے پر آپ طاقت دکھائیں، وہ وقت بھی یاد ہوگا جب میاں صاحب آپ ایک کمزور اور پرویز مشرف ایک طاقتور شخص تھا، حالات نے پرویز مشرف کو آپ سے ڈیل پر مجبور کردیا۔